ٹنڈو جام (نامہ نگار) ٹنڈو جام میں مسلم لیگ ”ن“ کے دفتر پر مشتعل افراد کا حملہ، توڑ پھوڑ ضلعی نائب صدر سمیت تین افراد زخمی۔ علاقے میںکشیدگی۔ جمعہ کے دن ٹنڈو جام میں ریلوے سٹیشن کے قریب مسلم لیگ ن کے دفتر کے برابر میں باتھ روم بنانے پر قریب میں موجود کالونی کے رہائشیوں نے جو لاٹھیوں‘ سلاخوں اور پتھروں سے لیس تھے، دفتر پر حملہ کر کے شیشے دروازے سمیت دیگر سامان توڑ ڈال۔ جبکہ دفتر پر لگے ہوئے نوازشریف کے پوسٹر پھاڑ ڈالے اور ضلعی نائب صدر راﺅ تسلیم راجپوت کے کپڑے پھاڑ کر زدوکوب کیا۔ ضلعی نائب صدر تسلیم راجپوت کارکنان کے ہمراہ تھانے پہنچے جس پر SHO ٹنڈو جام قادر بخش بہرانی نے پولیس کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے جہاں پر پہلے سے موجود درجنوں افراد نے دوبارہ ڈنڈوں لاٹھیوں اور سلاخوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن ضلع حیدرآباد کے نائب صدر راﺅ تسلیم راجپوت‘ دیہی کے نائب صدر مظہر چانڈیو اور عبدالصمد شدید زخمی ہوگئے۔
ٹنڈو جام : مسلم لیگ ن کے دفتر پر مشتعل افراد کا حملہ‘ توڑ پھوڑ
Apr 06, 2013