مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے بنچ قائم‘ پرسوں سماعت ہو گی‘ قصور سے کاغذات نامزدگی مسترد‘ نااہل قراردیا جائے: مسلم لیگ ن

اسلام آباد + قصور ( نمائند ہ نوائے وقت +ایجنسیاں) این اے 139قصور سے سابق صدر مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں۔ این اے 148سے ان کے کاغذات پر اعتراض عائد کیا گیا ہے، مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست پر سماعت کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ سماعت پرسوں پیر کو ہو گی۔ ادھر مسلم لیگ (ن) نے مشرف پر آئین توڑنے، لال مسجد، اکبر بگٹی، بے نظیر قتل کیس میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمشن میں نااہلی کی درخواست دائر کر دی ہے۔ این اے 139قصور سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے جاوید قصوری ایڈووکیٹ نے پرویز مشرف پر چھ اعتراضات داخل کئے جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا پرویز مشرف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے اعتراض کنندہ کے دلائل سن کر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے۔ این اے 250کراچی میں مشرف کے کاغذات کی جانچ پڑتال کل ہو گی۔ پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے ہائیکورٹ بار راولپنڈی کے صدر توفیق آصف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مو¿قف ا ختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے آئین کو پامال کیا اور اس حوالے سے عدالت فیصلہ سنا بھی چکی ہے لٰہذا آرٹیکل 6 کے تحت پرویز مشرف کا ٹرائل کیا جائے اور حکومت کو احکامات جاری کئے جائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پرویز مشرف کیخلاف مولوی اقبال اور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جنہیں اس درخواست کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ دوسری جانب جمعہ کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے الیکشن کمشن میں درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے مشرف نے کئی بار آئین توڑا۔ سپریم کورٹ کے ججوں کو قید کیا، اکبر بگٹی اور بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہیں۔ لال مسجد میں سینکڑوں بے گناہ خواتین و بچوں کا خون ان کے سر ہے۔آرٹیکل 62اور 63 پر پورا نہیں اترتے اس لئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔ ان کے خلاف قانون شکنی پر کئی اقدامات قائم کئے گئے ہیں۔ پرویز مشرف لاپتہ افراد کے معاملہ میں بھی ملوث ہیں۔   

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...