پنجاب میں چھوٹے کاشتکاروں کو قرضوں کےلئے خصوصی کاﺅنٹرز قائم

فیصل آباد(اے پی پی) پنجاب حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کو فوری طور پر ون ونڈو آپریشن کے ذریعے زرعی قرضوں کی فراہمی کےلئے ضلعی سطح پر ون ونڈو آپریشن کے خصوصی کاﺅنٹر قائم کر دیئے ہیں تاکہ کاشتکاروں کو بلا تاخیر بغیر کسی پریشانی کے فصلو ں کی کاشت کےلئے قرضوں کی فراہمی کو ےقینی بنایا جا سکے نیز زرعی ترقیاتی بینک کے منیجرز اس امر کے پابند ہوں گے کہ وہ قرضے کی درخواست کی وصولی کے تین ےوم کے اندرا ندر قرضے فراہم کریں ۔محکمہ زراعت کے ایک اعلانیہ میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام کاشتکار جو 25ایکڑ آبپاش ےا 50ایکڑ بارانی رقبے کے مالک ہیں اور ان کو فصلوں کی کاشت اور دیگر زرعی مقاصد کےلئے قرضہ جات کی ضرورت ہے تو وہ حکومت کی طرف سے قائم کردہ ون ونڈو آپریشن کاﺅنٹر سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کےلئے زرعی ترقیاتی بینک کے موبائل کریڈٹ آفیسر گاﺅں کی سطح پر پٹوار حلقوں کے مطابق ہر سوموار کو کاشتکاروں سے قرضے کی درخواستیں وصول کیا کریں گے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اگر کسی کاشتکار کو قرضوں کے حصول کی درخواستیں جمع کرانے اور انہیں بروقت قرضوں کی فراہمی کے سلسلہ میں کسی قسم کی شکایات کا سامنا ہو تو وہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو، زونل چیف زرعی ترقیاتی بینک ےا ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن