انسداد ڈینگی مہم: سٹی ڈسٹرک گورنمنٹ ملازمین کی اتوار کو چھٹی منسوخ‘ 144 ٹاﺅنز کی انتظامیہ الرٹ

Apr 06, 2013

لاہور (خبر نگار) انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں 144 ٹا¶نز کی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ سٹی ڈسٹرکٹ ملازمین کی اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفےسر لاہور نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ تمام ٹاﺅنز انسدادِ ڈےنگی کے حوالہ سے اپنے اپنے علاقوں مےں آگاہی مہم کے سلسلہ مےں واک کا اہتمام کرےں اور سول سوسائٹی کے افراد کی شرکت کو اس مےں ےقےنی بنائےں۔ علمائے کرام بھی اپنے خطبوں مےں انسداد ڈےنگی اور پولےو کے حوالہ سے لوگوں مےں شعور اجاگر کرےں۔ انہوں نے ٹاﺅنز کی انتظامےہ کو ہداےت کی کہ وہ اپنے علاقوں مےں کباڑ خانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس اور دےگر مقامات پر پانی کو کھڑا نہ ہونے دےں اور لاروا کی موزوں جگہ پر ڈےنگی کے لاروا کی تلفی کو ےقےنی بنائےں۔ انہوں نے کہا کہ اےسے افراد جو گندگی اور ڈےنگی لاروا کی افزائش کے لئے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہےں۔ ان کے خلاف مقدمات درج کروائےں اور کوتاہی کے مرتکب اور ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل مےں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامےہ ڈےنگی کے لاروا کی افزائش کو روکنے کےلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے اور شہرےوں کی ڈےنگی کے حوالے سے جاری مہم مےں شمولےت بہت ضروری ہے اور ان کے تعاون کے بغےر اس پر قابو نہےں پاےا جا سکتا۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب سلطان سکندر راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے انسداد ڈینگی مہم کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور فوری طور پر محکمہ بلدیات اور 144 تحصیل و ٹاﺅن ایڈمنسٹریشنز کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری بلدیات نے محکمہ بلدیات کے سینئر افسران کے خصوصی اجلاس میں کیا۔ سیکرٹری بلدیات نے بتایا کہ ڈینگی کے خلاف مہم کے لئے فوگ مشینوں اور پک اپ گاڑیوں پر مشتمل 61 ڈینگی بریگیڈ مکمل طور پر فعال کر دیئے گئے ہیں جبکہ 1640 فوگ مشینیں، 4874 سپرے پمپس، 828 ڈی واٹرنگ سیٹ اور 1705 سیفٹی گیئرز استعمال کیلئے بالکل تیار ہیں۔ دریں اثناءداتا گنج بخش ٹاﺅن مےں انسداد ڈےنگی کے حوالے سے سپےشل سےکرٹری برائے محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب داﺅد احمدکی زےر صدارت اےک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس مےں اےڈمنسٹرےٹر داتا گنج بخش ٹاﺅن سائرہ عمر، ٹی اےم او میر اکمل، ٹی او آر اور اےل ڈبلےو اےم سی، واسا، صحت، اےجوکےشن، سوشل وےلفےئر اور دےگر محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اےڈمنسٹرےٹر سائرہ عمر نے داتا گنج بخش ٹاﺅن مےں انسداد ڈےنگی مہم کے حوالے سے جاری کام پر سپےشل سےکرٹری لوکل گورنمنٹ کو تفصےلی برےفنگ دی۔ اقبال ٹا¶ن میں اب تک ٹائروں کی دکانوں، کارخانوں اور دیگر جگہوں پر صفائی کے ناقص انتظامات اور لاروے کی موجودگی پر 7 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر لکھوائی جا چکی ہے جبکہ ہوٹلوں، سکولوں اور دیگر مقامات پر صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات پر بھاری جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری کوآپریٹو ڈاکٹر عامر محمود نے ٹی ایم او آفس اقبال ٹا¶ن میں ڈینگی لاروے کی تلفی بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹا¶ن ایڈمنسٹریٹر محمد عثمان، ٹا¶ن آفیسر محمد سلیم کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں