حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے نواحی گاﺅں چک کھرل مےں سالانہ امتحان مےں فےل ہو نے والے طالب علموں نے اپنے والد اور دےگر رشتہ داروں کے ہمراہ اپنے 2 ٹےچروں پر جوتوں اور ڈنڈوں کی بارش کر دی جس سے اےک ٹےچر کا سر پھٹ گےا۔ اساتذہ پر ہونے والے ظلم و تشدد کے خلاف طلبا سراپا احتجاج بن گئے۔ گورنمنٹ اےلےمنٹری سکول چک کھرل کے ہےڈ ماسٹر امتےاز احمد اور دےگر اساتذہ محمد افضل شاکر، ذکاءاللہ نے بتایا کہ چوتھی جماعت کا طالب علم معظم شبےر اور ساتوےں جماعت کا نوےد احمد سالانہ امتحان مےں فےل ہو گئے جس پر وہ اپنے والدےن اور دےگر رشتہ داروں کے ہمراہ سکول آئے اور کہا کہ انہےں کےوں فےل کےا گیا ہم نے بتاےا کہ وہ پڑھائی نہ کرنے کی وجہ سے فےل ہوئے جس پر انہوں نے دو ٹےچروں محمد افضل شاکر اور ذکاءاللہ کو تشدد کا نشانہ بناےا، اساتذہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے انہےں جوتے بھی مارے اور ڈنڈے مار مار کا اےک ٹےچر کا سر بھی پھاڑ دےا۔ پولےس تھانہ صدر نے طالب علم نوےد احمد، اس کے والد سےف اللہ، شبےر حسےن اور فرحت عباس سمےت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لےا ہے۔
اساتذہ حملہ
حافظ آباد: امتحان میں فیل طلبا کا 2 اساتذہ پر حملہ، جوتے مارے
Apr 06, 2013