پاکستان تیزی سے ناکام ریاست کی طرف بڑھ رہا ہے : سابق امریکی سفیر

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں سابق امریکی سفیر ولیم میلام نے کہا ہے کہ پاکستان کو اتنی مشکلات درپیش ہیں کہ جن پر پاکستان قابو نہیں کر سکتا۔ ایک کمزور ملک کو اپنے ہی ہاتھوں تیار کی گئی بلا¶ں کے حملے کا سامنا ہے۔ نیویارک ٹائمز میں لکھے گئے ایک مضمون میں سابق سفیر ولیم میلام کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکا ہے۔ ولیم میلام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار ایک منتخب حکومت نے اپنی 5 سالہ مدت پوری کی ہے اس کے باوجود پاکستان ناکام ریاست کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان کو ایک کے بعد ایک مشکلات کا سامنا ہے۔ اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ تشدد صرف اقلیتوں تک محدود نہیں۔ جو کوئی بھی مسلمان ہونے کی مخصوص اور تنگ نظر تعریف پر پورا نہیں اترتا مذہبی شدت پسند اسے نشانہ بنا لیتے ہیں۔ پاکستان میں پولیو ورکروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک درجنوں پولیو ورکروں کو قتل کیا جا چکا ہے۔
سابق سفیر

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...