لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قرضے اور ٹیکس کے نادہندگان سمیت بدعنوانی میں ملوث امیدواروں کو عام انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمشن کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر اس نوٹیفکیشن کو عدالت میں پیش کیا جائے جس کے ذریعے الیکشن کمشن نے نیب، سٹیٹ بنک اور ایف بی آر سے ٹیکس نادہندگان، قرضے واپس نہ کرنے والوں اور بدعنوانی میں ملوث افراد کی فہرستیں طلب کی تھیں۔ مزید سماعت پیر کو ہو گی۔ درخواست الیاس مجید نے دائر کی ہے۔
نادہندگان کیخلاف درخواست