الیکشن کمشن کے اقدامات دھوکہ، ٹیکس چوروں، نادہندگان کو کھلی چھٹی دیجا رہی ہے، طاہر القادری

Apr 06, 2013

اسلام آباد (آن لائن) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کے اقدامات صرف نظرکا دھوکہ ہیں، ٹیکس چور، بنک ڈیفالٹرز اور قرض نادہندگان کو کھلی چھٹی دی جارہی ہے ملکی دولت لوٹنے والے مگرمچھوں پر ہاتھ نہیں ڈالاجا رہا۔گزشتہ روز راولپنڈی ڈویژن کے کارکنان سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمشن کے ظاہری اقدامات سے عوام کو فراڈ میں الجھاےا جا رہا ہے۔ ڈھونگ الیکشن کا رزلٹ بہت جلد یہ بات ثابت کردے گا کہ علامتی طور پر صرف چند چھوٹی مچھلیوںکو پکڑکرکرپشن کے مگرمچھوںکی اسمبلیوں میں واپسی کا اخلاقی جواز بناےا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 11مئی کا الیکشن مختلف سیاسی جماعتوں کے گھوڑوں کے مابین ہو گا اور اس ریس میں عوام کا کردار تماشائیوں سے زیادہ نہیں۔آج کل سیاسی پارٹیاں گھوڑوں کے چناﺅ میں مشغول ہیں اس مرحلے کے بعد 11مئی کو الیکشن کی رسم ادا کی جائے گی جس کے بعد عوام کے حقوق سے کھیلنے کا عمل پھر شروع ہو جائے گا۔ پاکستان عوامی تحریک الیکشن پراسس کے غیر شفاف ہونے کے باعث اس پورے نظام انتخاب کو مسترد کر چکی ہے اور پولنگ ڈے کو پورے ملک میں پر امن دھرنے دے کر سیاسی عمل کے خلاف جمہوری انداز میں احتجاج کیا جائے گا ۔ 60سے 65 فی صد ووٹر جو انتخابی عمل پر عدم اعتماد کرتے ہوئے پولنگ ڈے کو گھروں سے نہیں نکلتے، پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے عوام کی اس خاموش اکثریت کو موقع فراہم کریں گے کہ وہ انتخابی نظام کے خلاف ان میں شرکت کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
طاہر القادری

مزیدخبریں