لندن (آئی اےن پی) کھلاڑیوں کو مالا مال کرنے والی انڈین پریمیئر لیگ انگلش کرکٹ بورڈ کے لئے درد سر بن گئی۔ برطانوی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر ٹاپ کھلاڑیوں کی جانب سے آئی پی ایل کھیلنے پر اصرار جاری رہاتو دونوں بورڈز میں اس معاملے پر اختلافات بڑھ سکتے ہیں۔ انگلش کرکٹ بورڈ حکام کو خوف ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کی وجہ سےان کی اپنی کانٹی کرکٹ کی مقبولیت کم ہو جائے گی، مقامی کھلاڑی بھی اس کے بجائے بھارت میں کھیلنے کو ترجیح دینے لگیں گے۔ اس وقت بھی کئی پلیئرز انگلش بورڈ کی آئی پی ایل کے حوالے سے پالیسی کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کر چکے ہیں، ان میں کیون پیٹرسن سمیت میٹ پرائراور ایون مورگن شامل ہیں۔