بھارت سے کشمیر‘ سیاچن سرکریک سمیت تمام مسائل کا مذاکرات کے ذریعے حلچاہتے ہیں : پاکستانی ہائی کمشنر

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہا ہے کہ بھارت سے متنازع معاملات مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت ہے، کشمیر، سیاچن اور سرکریک سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات پر بھی بات چیت کرنا چاہتے ہیں، ویزا سہولیات اور شہریوں کے باہمی رابطے کیلئے مذاکرات کی ضرورت ہے، تمام امور مضبوط سیاسی سوچ کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پاکستان تمام تنازعات کا حل چاہتا ہے، مسئلہ کشمیر سیاچن اور سرکریک کے تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل ہونا اہم ہے۔ بھارت کے ساتھ تجارتی روابط دوطرفہ تعلقات ویزا سہولیات اور عوامی رابطوں پر بات چیت ضروری ہے، پاکستان، بھارت تعلقات میں دوستی کے رشتے باہمی مذاکرات کے ذریعے قائم ہو سکتے ہیں یہ سب کچھ سیاسی خواہشات سے ہی ممکن ہے دونوں ملکوں کو چاہئے کہ مذاکرات کے عمل کو مل کر آگے بڑھائیں۔ پاکستان، کشمیر، سیاچن اور سرکریک سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کے حق میں ہے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات پر بھی بات چیت چاہتا ہے۔ سلمان بشیر کا کہنا تھا دونوں ممالک کے درمیان متنازعہ امور مضبوط سیاسی سوچ کے ذریعے ہی حل ہو سکتے ہیں۔
پاکستانی ہائی کمشنر

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...