حامد ناصر چٹھہ نے مسلم لیگ ہم خیال کے ”ڈیتھ وارنٹ“ پر دستخط کر دیئے

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ہم خیال کے چیئرمین چوہدری حامد ناصر چٹھہ نے بالآخر مسلم لیگ ہمخیال کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیئے ہیں اور خود الیکشن 2013 سے باہر ہو گئے۔ حامد ناصر چٹھہ کی پرانی جماعت مسلم لیگ ج کو ان کے ساتھی اقبال ڈار نے بحال کراکے الیکشن کمشن میں رجسٹرڈ کروا لیا تھا۔ اب مسلم لیگ )ج( نے حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے فیاض احمد چٹھہ کو قومی اسمبلی کے حلقہ NA-101 میں اتارنے کے ساتھ ساتھ قومی و صوبائی امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ان امیدواروں میں، آصف میمن NA-273، پی ایس NA-126، خالد تنویر روحیلہ NA-1 اور PK-II، مولانا فیاض الدین قادریNA-24 ، پیر عمران شاہ PK-65، مولانا شمیم الدین PK-68اور اشتیاق احمد خان PK-94، سید غفار شاہ بلوچستان PB-19، میجر)ر( غلام عباس NA-144، میاں محمد آصف NA-121، امجد چوہدری لاہور NA-119، چوہدری ناصر اقبال PP-99، شیخ رضوان احمد PP-142، شاہد محمود PP-140، میجر )ر( یاسر PP-117، ملک محمد قیوم PP-150، کے کاغزات نامزدگی درست قرار پائے پاکستان مسلم لیگ )ج( بس کے انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...