طالب علم کیخلاف کارروائی لارنس کالج مری کے پرنسپل کو مہنگی پڑ گئی

مری (نامہ نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) مری کے قدیم ترین اور ملک کے مایہ ناز تعلیمی ادارے لارنس کالج گھوڑا گلی کے پرنسپل بریگیڈیر (ر) عبدلحفیظ (ستارہ امتیاز ملٹری ) کو مبینہ طورپر کالج کے پرنسپل کا چارج جبری طور پرچھوڑکر سینئر سکول کے ہیڈ ماسٹر کو دئیے جانے اور ان کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر کالج کے سینکڑوں طلباءاور تمام عملہ بطور احتجاج اپنی کلاسوں اور رہائش گاہوں سے باہر آگیا۔ مظاہرین پرنسپل کے حق میں زبردست نعرے لگاتے ہوئے ان کی رہائش گاہ ”وائٹ ہاوس “پر پہنچ گئے جہاں کالج سے واپسی کی تیاری میں بیٹھے پرنسپل بریگیڈیر (ر) عبدالحفیظ کی رہائش گاہ کو مظاہرین نے محاصرے میں لیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر پرنسپل مذکورکو یہاں سے تبدیل کیا گیا تو تمام طلباءکالج کو خیرباد کہتے ہوئے گھروں کو چلے جائیں گے جبکہ عملے نے جن میں ایک طویل عرصہ سے کالج کےلئے خدمات انجام دینے والے ہر سطح کے ملازمین شامل ہیں نے کہا ہے کہ وہ ایسے حالات میں کالج کیلئے اپنی خدمات کو الوداع کہیں گے ۔ان مظاہرین نے بتایا کہ وہ کسی بھی صورت میں پرنسپل کو کالج سے نہیں جانے دیں گے۔ سابق وزیر اوررکن اسمبلی حمید اللہ جان آفریدی اس بحران پر قابو پانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لارنس کالج کے پرنسپل نے ایک طالبعلم کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی پرکارروائی کی جس پر اس کا قریبی عزیز اعلیٰ فوجی افسر بیچ میں کود پڑا اور پرنسپل کو کارروائی سے روکنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے کسی بھی طرح کا دباﺅ قبول نہ کرتے ہوئے طالبعلم کو بحال کرنے سے انکار کیا اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دےدیا۔ گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے اعلیٰ فوجی افسر کے دباﺅ پر پرنسپل کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
پرنسپل/کارروائی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...