بیجنگ (بی بی سی اردو) چینی سیاح 2012ءمیں بیرون ملک سیاحت پر ایک سو دو ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کرکے سیاحت کے شعبے میں عالمی آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ رہے۔ چینی سیاحوں کی جانب سے خرچ کی جانے والی یہ رقم گذشتہ برس ان کی جانب سے سیاحت پر خرچ کی گئی رقم سے چالیس فیصد زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار اقوام متحدہ کی سیاحتی آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔
چین کے شاہ خرچ سیاح، 2012ءمیں 102ارب ڈالر کی رقم خرچ کی
Apr 06, 2013