سیﺅل(آن لائن+ بی بی سی) شمالی کوریا نے دو درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل موبائل لانچرز پر لوڈ کردیا گیابرطانیہ اور لاس کے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے حکومتی اہلکار کاکہنا تھاکہ گاڑیاں جن پر میزائل لوڈ ہیں، بظاہر خصوصی زیرزمین تنصیبات میں چھپا دی گئی ہیں۔یہ میزائل جنوبی کوریا اور جاپان میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنا سکے گا اور ممکنہ طور پر بحرالکاہلی جزیرے گوام میں واقع امریکی فوجی اڈوں تک پہنچ سکتا ہے۔ جنوبی کوریا نے میزائل شکن دفاعی نظام سے لیس دو جنگی بحری جہازوں کو سرحدوں پر تعینات کیا ہے۔دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شمالی کوریا پر کشیدگی کم کرنے کے لئے زور دیا ہے ، انہوں نے پیانگ یانگ میں صورتحال کو ”حقیقی بھیانک“ قرار دیا اور خبر دار کیا ہے کہ اس کی جوہری دھمکیوں میں کسی قسم کی غلطی کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔میڈرڈ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بان نے کہا کہ پیانگ یانگ کی رپورٹس درحقیقت بھیانک اور پریشان کن ہیں اور شمالی کوریا پر کشیدگی کم کرنے کے لئے زور دیا۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ جوہری دھمکی کوئی کھیل نہیں اور کسی بھی غلطی کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں ۔
روس اور برطانیہ کے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت‘ شمالی کوریا نے میزائل لانچروں پر لوڈ کر دیئے‘ غلطی کے سنگین نتائج برآمد ہونگے: بان کی مون
Apr 06, 2013