ایوان صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق ایوان صدر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے،،،،ایوان صدر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ھے کہ بنک نادہندگان کی فہرستیں جاری کرنے میں ایوان صدر کا کوئی کردار نہیں ھے بیان میں کہا گیا کہ نیب ایک خودمختار ادارہ ھے اور ایوان صدر اسکو کسی قسم کی ہدایات جاری نہیں کرسکتا اور نہ ہی ایوان صدر نے کسی قسم کی معلومات نیب کو فراہم کی ھے سینیٹر فرحت اللھ بابر نے کہا ھے کہ ایوان صدر کا کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ھے ، بعض عناصر کی جانب سے ایوان صدر کو سیاسی اور انتخابی سرگرمیوں میں زبردستی ملوث کرنا افسوناک ھے انکا کہنا تھاکہ ایوان صدر ملک میں آذاد بروقت اور شفاف انتخابات کے انعقاد کا خواہاں ہے.
ایوان صدر نےشہباز شریف کے الزامات کو مسترد کردیئے. بینک نادہندگان کی فہرستیں جاری کرنے میں ایوان صدر کا کوئی کردار نہیں ہے . فرحت اللہ بابر
Apr 06, 2013 | 15:00