راجہ ہاؤس کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا اورشاہ محمود قریشی نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا،،،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں درگاہوں کی سیاست ملک کو نئے رخ کی طرف لے جائے گی،،،پاکستان کی معشیت تباہ اور ادارے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں سرمایہ کاری کی کمی کے ساتھ ساتھ ملک لاقانونیت، لسانیت اورفرقہ واریت کی لپیٹ میں ہے، ہرجگہ چھوٹی چھوٹی چوہدراہٹیں ہیں اورہرعلاقے میں وزیراعلیٰ لگا ہوا ہے،،، جبکہ صوبہ سندھ میں توسیاست کوعبادت سمجھ کرنہیں بلکہ مال بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا کا کہنا تھا کہ وہ جمہوری نظام پریقین رکھتے ہیں، وہ اورارباب غلام رحیم ایک ساتھ چلیں گے،،، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ میں الیکشن کے دوران پیسہ اورڈنڈا چلے گا جبکہ ابھی بھی پیپلزپارٹی کی حکومت ہی نظرآرہی ہے،، انہوں نے کہا کہ ملک میں حالات بہترنہیں ہیں، خدا کرے الیکشن پُرامن حالات میں ہواورامن وامان کی صورتحال قابومیں رہے.
پیپلزپارٹی گڑھی خدا بخش میں سورہی ہے جبکہ زرداری لیگ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔شاہ محمود قریشی, نگران حکومت تین سال چلی توپھرملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ پیرپگارا
Apr 06, 2013 | 15:19