لاہور چیمبر میں سپیشل کمیٹی برائے سیلز ٹیکس ریفنڈ کا اجلاس 8اپریل کو طلب

Apr 06, 2014

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آٹھ اپریل کو دو بجے لاہور چیمبر میں سپیشل کمیٹی برائے سیلز ٹیکس ریفنڈ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں سیلز ٹیکس ریفنڈز کے معاملے پر حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس  اجلاس میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو سیلز ٹیکس ریفنڈز نہ ہونے کی وجہ سے درپیش مالی مشکلات پر  تبادلہ خیال  کیا جائے گا۔

مزیدخبریں