’’کالاباغ ڈیم پر سیاست نہ چمکائیں‘‘

Apr 06, 2014

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی!ملک میں ایک عرصے سے بجلی کا شدید بحران ہے اور بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور بجلی کی پیداواری صلاحیت میں بھی روز بروز کمی واقع ہورہی ہے جس سے گھریلو صارفین سخت پریشان سڑکوں پر احتجاج کرتے توڑ پھوڑ کرتے اور املاک کو نقصان پہنچاتے نظر آتے ہیں کارخانے فیکڑیاں بند لوگ بے روز گار جس سے سٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہو رہاہے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے صنعتکار اور تاجر برادری الگ پریشان ملکی ایکسپورٹ نہ ہونے کے برابر عالمی منڈیوں میں ہروقت آرڈر نہ سپلائی کرنے سے آرڈر کینسل ہونیکی صورت میں ملک کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اس کے باوجود یہاں بڑے افسوس سے کہنا پڑ رہاہے کہ کالا باغ ڈیم پر سال ہا سال سے ہمارے سیاستدان اپنی سیاست چمکا رہے ہیں آج ہمیں ملکی مفادات کی خاطر اپنی انا کو ختم کرکے اپنے فیصلے خود کرنے ہونگے ہمیں اپنی سوچ میں مثبت تبدیلی لانا ہوگی میں صدر پاکستان وزیراعظم چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ ملک کے نامور سیاستدانوں آزاد عدلیہ کے مایہ ناز قانون دانوں۔ پرنٹ و الیکٹرک میڈیا کے جیداور نامور تبصرہ نگاروں اور دانشوروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں۔ قدم بڑھائیں اور اپنی خصوصی کوششوں اور کاوشوں سے ملکی مفاد کے اس سے بڑے اور کم لاکت منصوبے کالا باغ ڈیم کی تکمیل کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں اور ملک سے اندھیرے ختم کرکے اس کو روشن پاکستان بنائیں ۔ (انور حسین بھٹی)

مزیدخبریں