پشاور (ثناء نیوز) پشاور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 8 اپریل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس میاں فصیح الملک 7 اپریل کو مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ جسٹس مظہر عالم 2009ء میں ایڈیشنل جج پشاور ہائیکورٹ تعینات ہوئے جبکہ 2011ء میں پشاور ہائیکورٹ کے مستقل جج بنے۔ نئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مظہر عالم میاں خیل کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔