اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کے خلاف چوتھا عبوری چالان تیار کر لیا گیا۔ پراسیکیوٹر عامرندیم تابش کا کہنا تھا کہ وکلا کو ججز کالونی میں داخلے سے روکنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی تھی۔ چالان میں ایک گواہ کے اضافے کے بعد گواہوں کی کل تعداد 47 ہو گئی۔ چالان کے ساتھ جمع کرایا گیا آنسو گیس کا شیل بھی بطور ثبوت شامل کیا گیا ہے۔ چالان پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔ پراسیکیوٹر کی عامر ندیم تابش نے نئے عبوری چالان کی منظوری دے دی۔