لندن (این این آئی) برطانوی جریدے نے کہا ہے کہ بھارت بی جے پی کے امیدوار نریندر مودی سے بہتر وزیراعظم کا حقدار ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقابلے میں کانگریس کئی درجے بہتر ہے۔ برطانوی جریدے نے گزشتہ روز ایک رپورٹ میں کہا کہ مودی کئی خوبیوں کے حامل ہونے کے باوجود وزیراعظم کے عہدے کے اہل نہیں۔ گجرات میں وزیراعلیٰ نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں سے سبھی متاثر ہیں لیکن اسکے باوجود ان میں کئی خامیاں ہیں۔ گجرات فسادات کے ملزموں کا آج تک گرفتار نہ کر پانا بھی انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ مظفر نگر فسادات میں بھی مودی خاموش رہے جس سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ مسلم کش فسادات مودی کی کارکردگی پر دھبہ ہیں۔
مسلم کش فسادات مودی پر دھبہ‘ بھارت ان سے بہتر وزیراعظم کا حقدار ہے: برطانوی جریدہ
Apr 06, 2014