شہباز شریف نے جس تیز رفتاری سے منصوبوں کو مکمل کیا وہ حیرت انگیز ہے: ملائشین وفد

Apr 06, 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) ملائشیا کے معروف گروپ ایم ایم سی کارپوریشن کے چیئرمین سید مختار البخاری اوروفد کے دیگر ارکان نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے ملاقات کے دوران صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے ترقیاتی ویژن نے بہت متاثر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جس تیز رفتاری سے منصوبوں کو مکمل کیا ہے وہ حیرت انگیز ہے۔ ملائشین وفد نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں ہونیوالی ترقی لائق تحسین ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ برادر اسلامی ملک پاکستان کاسب سے بڑا صوبہ پنجاب انتہائی فعال اورمتحرک شخصیت وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں ترقی اورخوشحالی کی جانب سفر رواں دواں رکھے ہوئے ہے۔

مزیدخبریں