واپڈا انٹر یونٹ کبڈی ٹورنامنٹ ملتان نے جیت لیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) کھیلیں صحت مند جسم اور معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں  یہ باتیںسالانہ واپڈا انٹر یونٹ کبڈی ٹورنامنٹ (ایشئین سٹائل) کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو فیسکو خورشید عالم نے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ٹورنامنٹ میںواپڈا کی چار ٹیموں نے حصہ لیں ۔تمام ٹیموں نے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے ہوئے جارحانہ انداز میں کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ میں ملتان نے پہلی ، گیپکو نے دوسری اور فیسکو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بعدازاں چیف ایگزیکٹو فیسکوخورشید عالم نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان اور کوچ کو ٹرافیاں اور انعامات دیئے۔ تقریب کے آخر میںٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے معزز مہمانوں اوردوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو ٹرافیا ں اور شیلڈ ز دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...