انگلینڈ: سپاٹ فکسنگ میں ملوث 7 فٹبال کھلاڑی گرفتار

لندن (ثناء نیوز)شمالی مغر بی انگلینڈ کے فٹبال لیگ کلب سے تعلق رکھنے والے 7 کھلاڑی گرفتار کر لئے گئے جن کھلاڑیوں کو گرفتار کیا ان کی عمریں 18 سے 19 سال ہے ۔علاوہ ازیں 6کھلاڑیوں کو گزشتہ سال سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے جانے کے شعبہ میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن انہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا لیکن اب پھر ان کو  گرفتارکر لیا گیا ہے ۔ مجموعی طور پر13کھلاڑیوں پر الزامات ہیںکہ انہوں نے پیسیہ کیلئے مقابلوں کو فکسڈ کیا تھا۔ گرفتار کھلاڑیوں میں اصل 6  مشتبہ افراد ہیں جس میں پریمیئر لیگ کے سابق کھلاڑی جے کیمبل بھی شامل ہیں۔ جے کیمبل کو گذشتہ سال بھی گرفتار کیا گیا لیکن بعد میں ضمانت پر رہا ہو گئے تھے۔نئے ثبوت کی بناء پر انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ کھلاڑیوں میں 4  کے ناموں کا انکشاف نہیں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...