فیصل آباد (آئی این پی)لائلپور قومی اوپن انڈر 18 گرلز اینڈ بوائز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 11 سے 13 اپریل تک الفتح سپورٹس کمپلیکس فیصل آباد میں کھیلی
جائے گی۔ چیمپئن شپ کے لئے پانچ لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، سنگل کیٹگری کے فاتح گرل اور بوائز کھلاڑی کو ایک لاکھ جبکہ ڈبلز کیٹگری کی فاتح ٹیم کو دو لاکھ روپے نقد انعام دیئے جائیں گے۔ اسی طرح جونیئر سنگلز کیٹگری کے فاتح کھلاڑی کو ایک لاکھ اور جونیئر ڈبل کیٹگری کی فاتح ٹیم کو پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔