ملتان (نوائے وقت رپورٹ) ملتان میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے تیل بنانے والی غیر قانونی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ڈھائی لاکھ لٹر تیل 400 بوری کاربن برآمد کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بہاولپور روڈ پر واقع فیکٹری میں ٹائروں کو پگھلا کر گاڑیوں کے انجن میں استعمال ہونے والا تیل اور کاربن حاصل کر کے مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا۔