کراچی (خصوصی رپورٹ) مذاکرات کیلئے ’’پیس زون‘‘ کے قیام پر مقتدر اداروں کو تحفظات ہیں۔ اُمت رپورٹ کے مطابق لدھا اور مکین سے فوج نکالی گئی تو بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیاں اپنے ایجنٹس داخل کرکے امن منصوبہ سبوتاژ کرسکتی ہیں۔ مذاکرات مخالف طالبان دھڑوں سے بھی خطرہ ہے۔ طالبان کو تحفظ کی یقین دہانی کے ساتھ سیٹلڈ ایریا میں مذاکرات کی پیشکش کی جائیگی۔ مزید 100 غیر عسکری قیدیوں کی رہائی کا امکان ہے۔