اپنی عملداری مضبوط ہونے تک بین الاقومی الزامات لگتے رہیں گے:بریگیڈئر(ر) محمودشاہ

اسلام آباد(ثناء نیوز)بریگیڈئر ریٹائرڈ محمود شاہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انتخابات کے ذریعے تبدیلی سے بہتر پاکستان کے لئے بھی کچھ نہیں کیونکہ وہاں بادشاہت یا جنگی سرداروں کا کنٹرول ہونے کی صورت میں کبھی بھی استحکام نہیں آ سکتا تو پھر پاکستان پر افغانستان کے معاملات میں مداخلت کے الزامات کیوں لگائے جاتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں کے مطابق محمود شاہ نے کہا ہے کہ سرحد کے اوپر صرف افغانستان کے ساتھ ہی نہیں بلکہ ایران کے ساتھ بھی مسئلے اٹھ رہے ہیں کیونکہ جب تک ہم یہاں پر اپنی عملداری مضبوط نہیں کرتے تب تک ہم پر اس قسم کے بین الاقوامی الزامات لگتے رہیں گے۔ ہم ایک کمزور ریاست کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات میں جو بھی امیدوار کامیاب ہو گا پاکستان افغان تعلقات پر اس کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...