اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی اور صوبے میں سکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے میں سکیورٹی کی صورتحال کیلئے بلوچ حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت صوبائی حکومت کے انتظامی اور سیاسی معاونت جاری رکھے گی۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ بلوچستان میں کھیلوں اور یوتھ فیسٹول میں دو ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جو کہ نوجوانوں کے درمیان صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے منظم کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی چودھری نثار سے ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Apr 06, 2014