سیاچن گلیشیئر پگھلنے سے دنیا متاثر ہو رہی ہے‘ بھارت ہوش کے ناخن لے: دفتر خارجہ

Apr 06, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) پاکستان نے کہا ہے کہ 1989 میں سیاچن پر سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن بھارتی فوج نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ پیس زون بنانے پر بات چیت آگے نہیں بڑھ رہی۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ بھارتی ہٹ دھرمی سے اخراجات بڑھ رہے ہیں اور گلیشیئر پگھلنے سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ ترجمان نے انکشاف کیا کہ 1989 میں سیاچن پر سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن بھارتی فوج نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پیس زون بنانے پر بات چیت آگے نہیں بڑھ رہی۔ بھارتی جارحیت سے طرح طرح کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں بھارت ہوش کے ناخن لے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیاچن پاک بھارت جامع مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ ایک انٹرویو میں ترجمان دفتر خارجہ تسلیم اسلم نے کہا کہ عبداللہ عبداللہ سمیت تمام افغان صدارتی امیدواروں کو معلوم ہے کہ پاکستان کسی خاص امیدوار کی حمایت نہیں کر رہا۔ پاکستان افغانستان میں پرامن صدارتی الیکشن کا انعقاد چاہتا ہے۔ خواہش ہے کہ نئی افغان حکومت ملک میں امن و استحکام لائے۔ عوام کے ووٹوں سے بننے والی حکومت سے تعاون کرینگے۔

مزیدخبریں