ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے: حمید گل

لاہور (آئی این پی) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ ملک میں امن کا قیام اور دہشت گردی کا خاتمہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔پاکستان دشمن قوتیں اب بھی مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اپنے ایک انٹر ویو میں جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ حکو مت نے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کرکے ملک میں قیام امن کیلئے انتہائی سنجیدگی کا مظاہر ہ کیا اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام طاقت سے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امر یکہ اور بھارت نے ہمیشہ پا کستان میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کر نے کی کوشش کیںا ور اب دونوں ملک طالبان سے مذاکرات کے عمل کو بھی ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے ‘امن صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے لہٰذا حکومت سازشی عناصر سے خبردار رہ کر اقدامات اٹھائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...