مشرف کا حامی نہیں لیکن کسی طرزعمل سے انتقام کی بُو نہیں آنی چاہئے: مرزا اسلم بیگ

لاہور (آئی این پی) سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ پا کستان میں مارشل لاء کا راستہ رک چکا، پر ویز مشرف کو سزا نہیں ہوگی ‘ میں جنرل مشرف کا حامی نہیں لیکن کسی طرزعمل سے انتقام کی بو نہیں آنی چاہئے‘ پاکستان کا بڑا مسئلہ مشرف نہیں، مہنگائی، غربت‘ گورننس ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا ہے کہ جنرل مشرف کو سزا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ معاملات طے ہورہے ہیں، مارشل لا کا راستہ ترامیم اور فیصلوں سے رکنا ہوتا تو بھٹو نے بھی 1973کے آئین میں آرٹیکل6  کو حصہ بنایا تھا لہذا میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان میں مارشل لا کا راستہ رک گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا انحصار حکمرانوں کے طرزعمل پر ہے۔ جنرل مشرف کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے تو کیا ہوا کئی مقدمات زرداری کے خلاف بھی چل رہے ہیں لہٰذا کچھ نہیں ہوگا میں جنرل مشرف کا حامی نہیں لیکن کسی طرزعمل سے انتقام کی بو نہیں آنی چاہئے۔ پاکستان کا بڑا مسئلہ جنرل مشرف نہیں، مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور گورننس ہے۔ لوگ حالات سے تنگ خودکشیوں پر مجبور ہیں اور حکمران خود کو جوابدہ نہیں سمجھتے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...