افغانستان :3 برقعہ پوش خود کش بمبار گرفتار، ووٹنگ کے دوران حملے کرنا چاہتے تھے: حکام

Apr 06, 2014

 کابل (اے این این)  افغانستان کے صوبے ہلمند سے تین برقعہ پوش خود کش بمبار گرفتار کرلئے گئے ۔میڈیارپورٹ  کے مطابق زنانہ لباس میں خود کش بمباروں کو ہلمند کے مرکز لشکرگاہ  سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ہلمند کے مقامی حکام نے کہا کہ یہ خودکش بمبار ووٹنگ کے دوران حملے کرنا چاہتے تھے  تاہم  ان کامنصوبہ ناکام بنادیاگیاہے۔ گرفتار خودکش بمباروں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں