ہونیا را (اے پی پی) جزائر سولومن میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 10ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد تا حال لاپتہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بحرالکاہل خطے کے ملک جزائر سولومن میں بارشوں کے بعد دریائے مٹانیکو میں طغیانی آنے سے وسیع رقبہ زیرآب آگیا ہے ۔ مقامی حکام کے مطابق سیلاب نے مرکزی شہر ہونیارا میں درجنوں بستیاں اجاڑ دی ہیں ۔ سیلاب سے متعدد سڑکیں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں جبکہ متعدد پل ٹوٹ گئے ہیں۔
جزائر سولومن : سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران 10ہلاک،10ہزار بے گھر
Apr 06, 2014