مدیحہ امین ایڈووکیٹ کی گھریلو ملازمہ اقصیٰ کی فیملی کو مفت قانونی امداد کی پیشکش

Apr 06, 2014

لاہور( لیڈی رپورٹر) سماجی کارکن مدیحہ ایڈووکیٹ نے لاہور میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے اورآگ لگا کر جلائی جانے والی اقصیٰ کی فیملی کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ ہفتے کے روز مدیحہ امین ایڈووکیٹ نے شبنم عارف‘ پروین شہزاد‘ زبیدہ بی بی اور دیگر کے ہمراہ میو ہسپتال میں زیر علاج گھریلو ملازمہ اقصیٰ کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کرتے ہوئے گلدستہ بھی پیش کیا۔

مزیدخبریں