طالبان کے جائز مطالبات مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں: گورنر پنجاب

رجانہ(نامہ نگار)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پچھلے دو ہفتو ں میں حکومت نے جسٹس آف گڈول جس طرح پیش کیا ہے ، امید ہے کہ طالبان اسکا مثبت جواب دیں گے ، کسی بھی صورت میں قانون ،آئین اور رول آف لاءپر کمپرومائز نہیں ہو گا،ملک کا قانون ہی سب سے افضل ہے ،طالبا ن کے جو بھی جائز مطالبات ہیں وہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل کرنا چاہتے ہیں ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے فاﺅنڈیشن ہسپتال کی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جامع مسجد میں منعقدہ انکے والد محترم چوہدری عبداللہ کی پہلی برسی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ،اس موقع پر سابق چوہدری محمد اشفاق،رائے حسن نواز،سابق اسپیکر اسمبلی چوہدری افضل ساہی،ممبر صوبائی اسمبلی محمد ایوب گادھی،میاں محمد رفیق،ڈاکٹر کشف ریاض اللہ،چوہدری جاوید اقبال،سابق ڈی سی میاں کمال الدین،ڈی سی او ڈاکٹر فرح مسعود،ڈی پی او ڈاکٹر شہزاد آصف،اے ڈی سی جی ملک خادم حسین جیلانی بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...