اسلام آباد کی بڑی کیٹرنگ کمپنیاں پارلیمنٹیرینز کے معیار پر پورا نہ اتر سکیں پارلیمانی کیفے ٹیریا کیلئے ٹینڈر جاری

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت کی بڑی کیٹرنگ کمپنیاں بھی پارلیمنٹیرین کے معیار پر پورا نہ اتر سکیں، پارلیمانی کیفے ٹیریا کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا۔ اس سے قبل اسلام آباد کے ایک بڑے ریسٹورنٹ، ایک بڑی کیٹرنگ کمپنی سمیت ملٹی نیشنل ریستوران کے پاس بھی پارلیمانی کیفے ٹیریا کا ٹھیکہ رہا تاہم پارلیمنٹیرین اور پارلیمنٹ میں آنے والے مہمانوں کے معیار پر مذکورہ کمپنیاں پوری نہ اتر سکیں۔ متعدد شکایات کے بعد ری ٹینڈرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن