گوادر: انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے 4 ارکان، غیرقانونی ایران جانے کی کوشش میں 38 افراد گرفتار

Apr 06, 2015

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ایف سی نے گوادر کے علاقے سریندر سے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے چار ارکان گرفتار کرلئے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 38 افراد بھی گرفتار کرلئے۔ ایف سی نے لورالائی، ڈی جی خان روڈ سے تین مشتبہ افراد بھی گرفتار کرلئے جن سے تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں