قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ مل گیا، ضیاء اللہ وزیرستان کا رہائشی، تعلق کالعدم تحریک طالبان خراسانی گروپ سے ہے

لاہور (نامہ نگار) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور پرخود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ مل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت حساس اداروں نے خود کش حملہ آور صابر شاہ کی شناخت کے بعد کی۔ خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ ضیاء اللہ ہے جو وزیرستان کا رہائشی اور تعلق کالعدم تحریک طالبان خراسانی گروپ سے ہے۔ ضیاء اللہ نے اکبری گیٹ سمیت لاہور کی دو امام بارگاہوں کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو شبہ ہے کہ یوحنا آباد میں واقع گرجا گھروں پر خود کش حملوں کی پلاننگ بھی ضیاء اللہ نے ہی کی تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...