لاہور میں ایک مجرم کوکل، دوسرے کوجمعرات کو پھانسی دی جائیگی

لاہور( آن لائن ) کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سزائے موت کے 2قیدیوں کو کل منگل 7 اور جمعرات 9 اپریل کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ طیب ولد غلام نبی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فرقہ وارانہ کیسز میں سزائے موت سنائی گئی تھی، تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد اسکے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے گئے، اسے کل منگل 7اپریل کو پھانسی دی جائیگی۔ حامد سردار کو 9 اپریل کو پھانسی ہو گی، اسے بہاولپور میں دہرے قتل کے مقدمے میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ علاوہ ازیں اڈیالہ جیل میں سزائے موت کا قیدی دم توڑ گیا۔ قیدی یرقان کے مرض میں مبتلا تھا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے مجرم شفقت حسین کی عمر سے متعلق تحقیقات مکمل کر لی ہے۔ جس میں ثابت ہو گیا ہے کہ مجرم کی عمر سزا سنائے جانے کے وقت 24 سال تھی۔ وزارت داخلہ تحقیقاتی رپورٹ آج سندھ حکومت کے حوالے کر دیگی۔

ای پیپر دی نیشن