حب: ہندو زائرین کی بس الٹ گئی عورتوں، بچوں سمیت 20 افراد زخمی

حب (آن لائن) آرسی ڈی ہائی وے پر گڈانی موڑکے قریب ہندو زائرین کی بس الٹنے سے 20 افراد زخمی ہوگئے۔ زائرین کی بس تھرپارکرسے ہنگلاج ماتا مندر جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جنہیں جام غلام قادر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہنگلاج ماتاکا 3 روزہ سالانہ میلا شروع ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...