”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کا افتتاح‘ تین سال میں 150 ارب روپے خرچ ہونگے : شہباز شریف

Apr 06, 2015

لاہور (خبرنگار) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے گذشتہ روز پاکستان کی تاریخ کے دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے سب سے بڑے منصوبے ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے جس کے تحت آئندہ 3 برس کے دوران مرحلہ وار صوبہ پنجاب کی تمام دیہی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی جس پر تقریباً 150 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت ضلع قصور کے علاقے صوئے آصل کی 8 کلومیٹر طویل سڑک لدھےکے بھلر تا پانڈوکی سڑک کی تعمیر و مرمت کا افتتاح کیا اور اس عظیم الشان پروگرام کی کامیابی کیلئے دعا کی۔ شہباز شریف نے ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت سڑک کی تعمیر و مرمت کے کام کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کیلئے ایک تاریخ ساز پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے جس پر اربوں روپے خرچ کئے جائیں گے۔ رواں برس 2 ہزار کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 15 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ آئندہ 3 سال کے دوران دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر 150 ارب روپے خرچ ہونگے۔ پنجاب کے ہر ضلع میں ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت دیہی سڑکوں کا جال بچھانے کے شاندار پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیہی علاقوں میں ان سڑکوں کی بھی تعمیر و مرمت کی جائے گی جو گزشتہ کئی دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں۔ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت دیہی علاقوں میں تعمیر و مرمت کے حوالے سے سڑکوں کی چوڑائی کو 10 فٹ سے بڑھا کر 12 فٹ کر دیا گیا ہے جبکہ شولڈرز شامل کرنے کے بعد چوڑائی 24 فٹ ہوگی۔ اس پروگرام کے تحت بننے والی تمام سڑکیں مکمل کارپٹڈ ہوں گی۔ پنجاب میں دیہی علاقوں کی معیشت کو بلند کرنے کیلئے یہ ایک تاریخی اور عظیم منصوبہ ہے جس کا براہ راست فائدہ کسانوں اور دیہات میں بسنے والوں کو پہنچے گا۔ کسان کے چہرے پر خوشیاں آئیں گی اور دیہی معیشت پھلے پھولے گی۔ دیہی معیشت میں انقلاب برپا ہو گا اور دیہی علاقے کے لوگوں کو روزگار کے ہزاروں نئے مواقع میسر آئیں گے۔ اس پروگرام سے دیہی علاقوں میں بسنے والے کروڑوں افراد مستفید ہوں گے۔ دیہی آبادی کو تیزرفتار آمدورفت کی سہولتیں میسر آئیں گی اور ان علاقوں میں معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔ یہ پروگرام ایک نئے وژن کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد کسانوں، کاشتکاروں اور دیہات میں بسنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہے اور یہ پروگرام دیہی علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔ زراعت کی ترقی سے کسانوں کو ان کی فصلوں کا اچھا معاوضہ ملے گا۔ دیہات میں بسنے والوں کو سکولوں، کالجوں، ہسپتالوں اور دیگر مقامات پر آنے جانے میں آسانی رہے گی۔ پنجاب کی دیہی آبادی کو سماجی و معاشی مواقع میسر آئیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوئے آصل میں ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کا باقاعدہ افتتاح کر رہا ہوں جبکہ پنجاب بھر میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں اس پروگرام کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کا افتتاح کر رہے ہیں۔ اس طرح دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت تعمیر و مرمت ہونے والی تمام سڑکوں کے اعلیٰ معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی ہوگا اور تھرڈ پارٹی آڈٹ کے بعد ہی ٹھیکیدار کو ادائیگی ہوگی۔ پروگرام کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے محنت، دیانت اور ایمانداری سے کام کریں گے اور سڑکوں کی تعمیر کے دوران معیار پر خصوصی توجہ دیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ اس پروگرام کے تحت سب سے بہترین 3 ٹھیکیداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں انعام و تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے جبکہ ان کنٹریکٹرز کی لیبر کو نقد انعام دیا جائے گا۔ اسی طرح 10 بہترین انجینئرز کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ کسی نے غلط کام کیا تو سزا ملے گی کیونکہ یہ پیسہ پنجاب کے عوام کا ہے اور عوام کے خون پسینے کی کمائی میں ایک پیسے کی بھی خیانت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور فیلڈ افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت بننے والی دیہی سڑکوں پر ہونے والے کام کا خود جائزہ لیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں خود اس فلیگ شپ پروگرام کی نگرانی کروں گا اور اچانک دورے کرکے کام کے معیار کا جائزہ لوں گا کیونکہ میں نے آج تک معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کو پنجاب میں مزید آگے بڑھائیں گے اور یہی قوموں کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہے۔ اب باتیں کرنے، غفلت یا سستی کی کوئی گنجائش نہیں۔ اگر ہم نے بھی پاکستان کو عظیم ملک بنانا ہے تو محنت، امانت اور دیانت کے سنہری اصولوں پر چلنا ہوگا۔ معاشی طور پر خودمختار قوموں کی عزت دوست کے ساتھ دشمن بھی عزت کرتا ہے اور انشاءاللہ پاکستان کو عظیم ملک بنا کر دم لیں گے جو معاشی طور پر آزاد و خودمختار ہوگا۔ مزید براں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خلےجی ممالک مےں معےاری ہنرمند افرادی قوت کی بہت زےادہ ڈےمانڈ ہے۔ پنجاب سے لاکھوں تربےت ےافتہ ہنر مند افرادی فورس کو اگلے چند برس مےں خلےجی ممالک مےں بھجواےا جاسکتا ہے۔ وزےراعلیٰ نے صوبائی وزےر محنت کی سربراہی مےں سٹےرنگ کمےٹی تشکےل دےتے ہوئے ہداےت کی کہ کمےٹی خلےجی ممالک مےں ہنر مندافرادی قوت بھجوانے کےلئے سفارشات مرتب کر کے پےش کرے۔ وہ وےڈےو لنک کے ذرےعے سول سےکرٹرےٹ مےں اےک اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر مےں فٹبال کے ورلڈ کپ اور دبئی اےکسپو کے حوالے سے ان ممالک کو مختلف شعبوں میں لاکھوں کی تعداد میں ہنر مند فورس درکار ہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے متعلقہ ادارے معیاری ہنرمند ورک فورس کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور نوجوانوںکیلئے ایسے کورسز کا اہتمام کیا جائے جن کی ڈیمانڈ ان ممالک میں پائی جاتی ہے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ مارکےٹ کی ضرورےات کو مدنظر رکھ کر معےاری ہنرمند فورس کی تےاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔ متعلقہ ادارے بےرون ملک سفارتخانوں سے رابطہ کر کے ہنرمند فورس کی حقےقی ڈےمانڈ کے بارے مےں معلومات حاصل کرےں اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف نے نجی ٹی وی چینل سٹی 42کے چیف رپورٹر و سینئر صحافی اسد ساہی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔
شہباز شریف






مزیدخبریں