”پکیاں سڑکاں‘ سوکھے پینڈے“ شہباز شریف کو پنجاب کی روایتی پگ پہنائی، افتتاحی تقریب ”منی جلسہ“ بن گئی

لاہور (خبر نگار) وزےراعلیٰ محمد شہباز شرےف ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت صوئے آصل میں سڑک کی تعمیر و بحالی کے کام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں نے وزیراعلیٰ کو پنجاب کی روایتی پگ پہنائی۔ وزیراعلیٰ نے تقریب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران بھی پگ پہنے رکھی۔ وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا، تاریخی اور عظیم الشان منصوبہ قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پروگرام ”پکیاں سڑکاں‘ سوکھے پینڈے“ کے وژن کے تحت وضع کیا گیا ہے اور دیہی علاقوں میں بسنے والے ”پکیاں سڑکاں‘ سوکھے پینڈے“ کے معنی بخوبی جانتے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی آمد سے قبل صوبائی وزرائ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور افتتاحی تقریب ”منی جلسہ“ میں بدل گئی۔ وزیراعلیٰ نے افتتاح کے بعد پروگرام کی کامیابی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن