ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے کلو کمی، گھریلو سلنڈر 115 روپے سستا

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو کمی کردی، گھریلو سلنڈر 115 کمرشل 460 روپے سستا ہوگیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج (پیر) سے ہوگا، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں کمی کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 80 لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں 85 جبکہ مری، مظفرآباد اور فاٹا میں 90 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ایل پی جی کے سرکاری اداروں نے قیمت 9400 روپے فی ٹن کمی کی اور فی ٹن قیمت 70500 سے کم ہوکر 61100 روپے ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...