چینی وفد کا دورہ پنجاب انویسٹمنٹ بورڈ اور زرعی یونیورسٹی

Apr 06, 2015

لاہور (نیوز رپورٹر) چین کے جوائنٹ گروپ کے وفد نے صدر بائی شن کی قیادت میں پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے حکام سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مذاکرات کئے۔جوائنٹ گروپ راک سالٹ کی کان کنی اور اس کے پراسیسنگ پلانٹ میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔ وفد کو پنجاب میں زراعت ،لائیوسٹاک،ڈیری اور انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ چینی وفد نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا بھی دورہ کیا۔

مزیدخبریں