لاہور(خبرنگار) انارکلی میں خستہ حالی کی وجہ سے زمین بوس ہونے والی عمارت کو چار برس کے دوران مسلسل مخدوش عمارت کو درست کرنے کیلئے داتا گنج بخش ٹاﺅن انتظامیہ نے نوٹس جاری کئے مگر کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی، عمارت کی نچلی منزل پر 3دکانوں میں سے سب سے مخدوش اور بند پڑی دکان عمارت کے گرنے کا سبب بنی، بند دکان کو کھولنے کے بعد مالک نے دکان کے اندر الماریوں کو ہلایا تو عمارت نیچے آ گری، داتا گنج بخش ٹاﺅن نے اب ملحقہ عمارتوں کو بچانے اور گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کیلئے جدید مشینری منگوالی ہے، عمارت گرنے کے ذمہ دار مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔