امت کے مسائل کا حل رجوع الی اللہ ہے: عطاءالمہیمن بخاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرارا سلام کے امیر مرکزیہ سید عطاءالمہیمن بخاری نے کہا ہے کہ اس وقت امت مسلمہ جن مسائل اور مصائب کا شکار ہے اس کاواحد حل رجوع الی اللہ ہے۔ نیو مسلم ٹاﺅن میں ”درس قرآن کریم اور اصلاحی بیان“ کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے ایماءپر یمن میں حوثی باغےوں کی بغاوت کا اصل مقصد فرقہ وارےت کی آڑ میں امریکی بالا دستی ہے اور اس بالادستی کا رخ حرمین شریفین کی طرف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اسلام اور مسلمانوں کے عقےدت اور عبادت کے مراکز ہیں ان مراکز کی طرف جارحانہ انداز میں امریکی بالادستی کبھی قائم نہیں ہو سکتی۔

ای پیپر دی نیشن