لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ اسلامی طرز نظام ہی ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔آج ضرورت اس امر کی کی ہے کہ ملک میں امن کے لیے شریعت محمد ؐی کو نافذ کیا جائے جب تک شریعت نافذ نہیں ہوتی اس وقت تک امن کا خواب پورا نہیں ہوگا ۔آج ملک میں دہشت گردی ، غربت ، سود خوری ،کر پشن ، اور بے شمار ایسے مسائل ہیں جن کا حل صرف شریعت محمد ؐی سے ممکن ہے ۔