لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدرمخدوم احمد محمود نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی ضلع بہاولنگر کی تنظیم نوکردی۔نئی تنظیم کے مطابق غضنفر علی خان عاقوکاکو ضلع بہاولنگر کا صدرملک سلیم کو جنرل سیکرٹری اور عبدالعزیز کو ضلع بہاولنگر کا انفارمیشن سیکرٹری مقرر کردیا گیاجبکہ محمد اشرف بھٹی کو سٹی بہاولنگر کا صدراور ملک رستم کو سٹی بہاولنگر کا جنرل سیکرٹری مقررکردیا۔