کراچی (آئی این پی) گلوکار و اداکارعلی ظفر کی حب الوطنی‘ پاکستان میں کام کرنے کیلئے بالی ووڈ کی تین فلموں میں کام کرنے کی پیشکش مستردکردی۔ تفصیلات کے مطابق علی ظفر کو بھارت کے دوران بالی ووڈ کے متعدد فلمسازوں کی جانب سے اہم کرداروں میں کام کے لیے رابطہ کیا گیا تھا لیکن علی ظفر نے پاکستان میں اپنی پہلی فلم کے حوالے سے مصروفیت کے باعث تین بڑی فلموں کی آفر کو ٹھکرا دیا ہے۔ علی ظفر کا کہنا ہے کہ میں اس سال پاکستان میں کام کرونگا اوراپنی فلم بناو¿ں گا اور میں نے اپنی فلم کی تمام ترکاغذی کارروائی مکمل کرلی ہے۔ علی ظفر نے کہا کہ میں نے اپنا فوکس اس وقت پاکستان میں اپنی فلم پرمرکوز کر رکھا ہے۔